سانبہ میں سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں17جنوری

سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف نے ایک چینی سخت کا سرویلنس ڈرون برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف نے ایک پاکستانی ڈرون کو برآمد کرکے ضبط کیا۔برآمد شدہ ڈرون کو چینی کمپنی ’داجیانگ انویشنز “نے تیار کیا ہے۔

سانبہ میں سرحد کے نزدیک چینی ساخت ڈرون برآمد ہونے کے بعد بارڈر سیکورٹی فورسز نے چوکسی بڑھا دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

بتادیں کہ منگل کے روز بی ایس ایف نے مکوال سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

Share This Article