کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سرینگر، 16 جنوری

ضلع کشتواڑ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں منگل کی صبح 8 بجکر 53 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

قبل ازیں ماہ رواں کی 4 تاریخ کو بھی اس ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔یو این آئی

Share This Article