جموں کشمیر میں حالات قابو میں،تاہم پونچھ راجوری خطے میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا: منوج پانڈے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لکھنو: 15جنوری

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات قابو میں ہیں لیکن جنوبی علاقے پیر پنجال اور راجوری پونچھ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں سے جموں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
لکھنومیں 76ویں آرمی ڈے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پانڈے نے کہا، ”مغربی محاذ پر جموں و کشمیر میں حالات قابو میں ہیں۔ لیکن پچھلے کچھ مہینوں میں پیر پنجال اور راجوری پونچھ کے جنوبی علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ”

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی ہے، لیکن دراندازی کی کوششوں سے یہ واضح ہے کہ سرحد کے پار دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ اب بھی برقرار ہے۔ فوج نے پوری چوکسی برقرار رکھتے ہوئے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں دہشت گردی سے متعلق واقعات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Share This Article