مرکز کی جانب سے تحریک حریت کو غیر قانونی تنظیم قرار دے دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 31 دسمبر

حکومت نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایک اور تنظیم ‘تحریک حریت’ کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ‘غیر قانونی تنظیم’ قرار دیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

یہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ اور دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسی بھی فرد یا تنظیم کی ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے اقدامات کو ناکام بنایا جائے گا۔حکومت نے اس سے قبل ایک اور دہشت گرد تنظیم مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت عالم دھڑے) کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔

Share This Article