پلوامہ میں تین مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 26 دسمبر

سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

سری نگر نشین فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس نے پلوامہ کے پنزو اور گمراج علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے 2 پستول اور دیگر جنگی سامان جیسا سٹور بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج گرفتار شدگان کی مشترکہ طور پر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔یو این آئی

Share This Article