جموں وکشمیر سیب، بادام، اخروٹ اور زعفران کی پیدا وار میں پہلے نمبر پر ہے:منوج سنہا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 21 دسمبر

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر سیب، بادام، اخروٹ اور زعفران کی پیدا وار میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کو ‘فروٹ بوول آف انڈیا’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

لیفٹنٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں وکشمیر فوڈ پروسیسنگ اینڈ ویلنس کانکلیو کا افتتاح کرنے کے موقع پر سماجی رابطہ گا ‘ایکس’ پر سلسلہ وار پوسٹس میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘آج صبح جموں وکشمیر فوڈ پروسیسنگ اینڈ ویلنس کانکلیو کا افتتاح کیا اس دو روزہ کانکلیو نے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے صنعت کے لیڈروں، پالیسی سازوں اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں کو ایک ہی جگہ مجتمع کیا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر سیب، بادام، اخروٹ اور زعفران کی پیدا وار میں پہلے نمبر پر ہے، اس کو ‘فروٹ بوول آف انڈیا’ کے نام سے جانا جاتا ہے’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ ‘فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں استحکام پھلوں کے کاشتکاروں کی تقدیر بدلنے اور اقتصادی ترقی کے لئے کلیدی محرک کا کر دار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں صنعتوں کے لئے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپیٹ سے بدلا جا رہا ہے ہم فوڈ پروسیسنگ، سبزیوں، بیکری کی پیدا وار اور نیوٹراسیو ٹیکل کے مختلف شعبوں میں مواقع پیش کر رہے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جی آئی سرٹیفکیشن سے سرمایہ کاروں کو خوراک کی حفاظت اور بین الاقوامی معیارات بنانے میں مدد ملے گی’۔یواین آئی

Share This Article