راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،16دسمبر

راجوری اور اکھنور میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیاہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف اور آرمی نے راجوری کے تھانہ منڈی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک پستول ، میگزین ، ہینڈ گرینیڈس اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔پولیس ذرائع کاکہنا کہ ملک دشمن عناصر کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔ان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔دریں اثنا ہفتے کے روز اکھنور کے کاچرالہ گاوں میں کھدائی کے دوران 13بارودی شیل،195ایل ایم جی راونڈ برآمد کئے گئے۔

Share This Article