کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، سردی کی شدت سے لوگوں کو قدرے راحت

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Parts of famous Dal Lake in Srinagar freez again as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 6.

سرینگر، 12 دسمبر

وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 16 دسمبر تک موسم سرد مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور بعد میں 13 سے 16 دسمبر تک بھی موسم کی کم و بیش یہی صورتحال قائم رہ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 16 دسمبر تک موسم خشک مگر سرد رہنے کا امکان ہے اور اس دوران وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے دو دنوں نے دوران شبانہ درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری سینٹی گریڈ مزید گراوٹ متوقع ہے تاہم بعد ازاں 16 دسمبر تک اس میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے۔یو این آئی

Share This Article