تاریخی مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ دوسرے دن بھی بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، یکم دسمبر

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کے باعث جمعہ کو لگاتار دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔

تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے۔ٹریفک

پولیس نے جمعہ کی صبح سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس؛ پر ایک پوسٹ میں بتایا: ‘سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے’۔انہوں نے کہا: ‘تاہم برف جمع ہونے کی وجہ سے مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند ہے’۔بتادیں کہ وادی میں جمعہ کی صبح برف باری ہونے سے مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کت دی گئی تھی۔

Share This Article