سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا وہاں تعینات بی ایس ایف جوانوں نے بھر پور جواب دیا۔

ایک بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعئنات بی ایس ایف جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔

بعض ذرائع کے مطابق پاکسانی فوج کی اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوا ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں پاکستانی فوج نے 18 اور 26 اکتوبر کو ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہوئے تھے۔

Share This Article