راجوری سڑک حادثے میں 3 افراد لقمہ اجل، 13 دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نگروٹہ علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبرJK02AB – 5535 سڑک سے لڑھک کر قریب 3 سو فٹ گہرای کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بدھال سے راجوری کی طرف آ رہی یہ گاڑی کو پیر کے گیارہ بجے حادثے کا شکار ہوئی۔

متوفین کی شناخت عبدالرشید ساکن حب کنڈی،محمد حنیف ولد قاسم الدین ساکن تولی اور محمد اعظم ولد غلام الدین ساکن دراج بدھال کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت جگدیو سنگھ اس کی اہلیہ کرنی دیوی، ان کا بیٹا ججنت سنگھ ساکنان بدھال، نسمہ اختر، 4 سالہ سائقہ کوثر، شوکت علی، محمد کفیل، امتیاز احمد، معصومہ بیگم، محمد الطاف، محمد یونس، ونود کمار، حمیدہ بیگم، عبدالعزیز کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Share This Article