بارہمولہ سڑک حادثے میں 7 افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز قومی شاہراہ پر نفیس ہوٹل کے نزدیک ایک زائیلو گاڑی اور ایک آئی ٹونٹی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے ان کو جے وی سی ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Share This Article