رام بن سڑک حادثے میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی شام ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کیلا موڑ کے نزدیک ایک ٹرک زیر نمبر JK03E – 8003 گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک کی ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد عرفان ڈار ولد عبدالقیوم ڈار ساکن کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Share This Article