ڈاکٹر عابد رشید نے ٹیگور ہال میں جموں کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز کے فن کاروں کو مُبارک باد دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر/13اکتوبر

سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج یہاں ٹیگور ہال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزکے مختلف فنکاروں کو اعزارات سے نوازا۔
اِس اعزازی تقریب کا اِنعقاد جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز (جے کے اے اے سی ایل) کی جانب سے ان فن کاروںکے لئے کیا گیا تھا جنہوں نے راج بھون سری نگر میں صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے اعزاز میں ایک غیر معمولی ثقافتی پرزنٹیشن پیش کی۔
ڈاکٹرسیّد عابدرشید شاہ نے ہر فن کار میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے فن اور فنکاروں، ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے اور ان کی سپوٹ کے لئے پُرعزم ہے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اور باصلاحیت فن کاروں نے حال ہی میں راج بھون میں گوجری، پہاڑی، ڈوگری، گڈی اور پڈاری لوک رقص، جاگرانا اوربانڈ= پا>تھ=ر کا مظاہرہ کیا۔ صدر ِ جمہوریہ ہند اور لیفٹیننٹ گورنر نے فن کاروں کی شاندار کارکردگی اور جموںوکشمیر کے ثقافتی ورثے کو پیش کرنے پر اُن کی ستائش کی۔

Share This Article