سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشیاں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 22 (UNI) Security forces searching vehicles at Badshah Chowk following intelligence reports that militants may smuggle arms and ammunition ahead of Republic day in Srinagar on Friday. UNI SRN PHOTO 6.

سرینگر، 6 اکتوبر

سر نگر میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز نے کئی مقامات پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ پورے شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں جمعےکے روز سیکورٹی فورسز نے مسافروں، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف او رجموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران دو پہیہ گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سری نگر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف کے اہلکار مشکوک نظر آنے والے افراد کو روک کر ان سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیک پوائنٹس پر نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے موبائیل فون چیک کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔یو این آئی

Share This Article