راجوری کے ایک درجن علاقوں کا محاصرہ اور تلاشیاں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, NOV 1 (UNI) Security forces fighting a pitched bagttle with an unruly mob at the encounter site at Rangreth area in the city outskirts where Hizbul Mujahideen chief Dr Saifullah was killed during an encounter ensued after a Cordon and Search Operation in Srinagar on Sunday. UNI SRN PHOTO 11.

جموں، 2 اکتوبر

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ گاوں کے متعدد علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے راجوری کے کالاکوٹ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز کالاکوٹ کے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر چوکسی بڑھائی ہے۔بتادیں کہ دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ حد متارکہ پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔یو این آئی

Share This Article