کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صبح کے وقت کہیں کہیں معمولی بوندا باندی کو چھوڑ کر جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران دن کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 16 سے 22 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ مضبوط مغربی ہوائوں یا مونسون کا کوئی امکان نہ ہونے کے باعث جموں وکشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کی بارشوں کا کوئی امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امسال وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں گرمی کا 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 10 ستمبر کو سری نگر میں درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئ

Share This Article