حضرت شیخ حمزہ مخدومی(رح) کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRIANGAR, SEP 11 (UNI) Hundreds of devotees thronged Makhdoom Sahib shrine on the occasion of annual Urs of revered Sufi saint, Sultan-ul-Arifeen Hazrat Sheikh Hamza Makhdoom Sahib (RA) in Srinagar on Monday. UNI PHOTO -49U

سری نگر،سری نگر کے مخدوم صاحب علاقے میں پیر کو حضرت شیخ حمزہ مخدومی(رح) معروف بہ محبوب العالم کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

کوہ ماران مخدوم صاحب میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے مخدوم صاحب کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش خروش کے ساتھ آستان عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنی اپنی حاجات کی روائی کے لئے دعائیں کر رہے تھے۔

رات بھر آستانہ عالیہ مخدوم صاحب سری نگر میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے آستانہ عالیہ پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنی اپنی حاجات کی روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔

بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستان عالیہ پر حاضری دی اوراپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقعہ پر مذہبی اسکالروں اور مبلغین نے حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومی (رح) کے طرز حیات اورتعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے لوگوں کو مخدوم صاحب (رح) کی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔

یو این آئی۔ارشید ب

Share This Article