کشمیر میں 15 ستمبر تک گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 15 ستمبر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ کر گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وادی میں 15 ستمبر تک گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت موسم جوں کا توں رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر کے بعد وادی میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس دوران 17 اور 18 ستمبر کو ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔

موصوف نے کہا کہ اس دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم 20 ستمبر تک موسم میں وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں سال 2004 اور 2005 میں ماہ ستمبر کافی گرم رہا تھا جب اس ماہ کے دوران درجہ حرارت 34.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ اور ستمبر کے پہلے ایام خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا۔

بتادیں کہ سری نگر میں 10 ستمبر کو درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

Share This Article