بی ایس ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل کا دورہ ایل او سی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 8 ستمبر

بارڈر سیکورٹی فورس (مغربی کمان) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔

بی ایس ایف کشمیر نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘بی ایس ایف (مغربی کمان) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل شری وائی بی کھورانیہ نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا’۔

ٹویٹ میں کہا گیا: ‘ایس ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی’۔یو این آئی

Share This Article