پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، فوجی پورٹر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،2 ستمبر

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ کا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر جس کی شناخت مختیار احمد کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔فوجی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔یو این آئی

Share This Article