بانڈی پورہ میں ہابرڈ ملی ٹینٹ کی جائیداد قرق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/24 اگست

پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل میں ہابرڈ ملی ٹینٹ کی جائیداد کو منسلک کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نادی ہل بانڈی پورہ میں چار مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 384کو اٹیچ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 112/2022کے تحت ہابرڈ ملی ٹینٹ کی جائیداد کو منسلک کیا گیا۔

جائیداد پر چسپاں قرقی نوٹس میں کہا گیا ہے: ‘عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہابرڈ ملی ٹینٹ کی غیر منقولہ جائیداد چار مرلہ اراضی کو قرق کردیا گیا ہے۔نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر زمین کی منتقلی ، لیز، یا اس کی نوعیت کو کسی بھی طریقے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔یو این آئی

Share This Article