شوپیاں میں نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، جنوبی ضلع شوپیاں کے ریپورہ گاوں میں منگل کی صبح مقامی نوجوان کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئےپایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح شوپیاں کے ریپورہ گاوں میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 30سالہ نوجوان کی لاش کو سیب کے باغ میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو اس کی جانکاری فراہم کی چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا۔

یو این آئ

Share This Article