راجوری جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے ملی ٹنٹ کی لاش ریاسی سے بر آمد: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری بدھل علاقے میں دو ہفتے قبل ہونے والے انکائونٹر میں زخمی ہونے والے ملی ٹنٹ کی لاش ریاسی سے بر آمد ہوئی ہے۔

بتادیں کہ راجوری کے بدھل خواص علاقے میں 5 اگست کو ہونے والے انکائونٹر کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘راجوری کے خواص بدھل میں انکائونٹر کے دوران زخمی ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی لاش ڈھکی کوٹ ریاسی سے بر آمد ہوئی’۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘مہلوک کی تحویل سے گرینیڈس، میگزین اور دوسرا مواد بر آمد کیا گیا’۔

یو این آئی

Share This Article