‘میری مٹی میرا دیش’ پروگرام کے تحت سری نگر میں ریلی بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، سری نگر کی پرتاب پارک سے ‘میری مٹی میرا دیش’ پروگرام کے تحت ہفتے کے روز ایک ریلی بر آمد کی گئی جس میں اسکولی بچوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے حصہ لیا۔اس موقع پر ایک پولیس افسر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی لالچوک تک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں کافی تعداد میں اسکولی بچے، سول سوسائٹی کے لوگ، ہمارے دکاندار اور محکمہ پولیس کے اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔

میری مٹی میرا دیش پروگرام کے مقصد کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف افسر نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں میں قوم کے تئیں جذبہ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہم اپنے ان ہیروز جنہوں نے وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں، سے واقف ہوں گے۔

بتادیں کہ وادی کے دیگر حصوں میں بھی اس پروگرام کے تحت ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یو این آئ

Share This Article