کشمیر میں 14 اگست تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 14 اگست تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ امسال بھی جموں و کشمیر میں مون سون اچھا رہا جس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وسطی، جنوبی اور شمالی کشمیر میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 14 اگست تک موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔

موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں فی الوقت وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Share This Article