بی ایس ایف نے ترنتارن میں تین کلو ہیروئن سمیت پاکستانی ڈرون مار گرایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
The Border Security Force shot down a quad-copter drone suspected to be carrying narcotics . (File Representational Photo)

جالندھر، 31 جولائی

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے ترن تارن ضلع کے کھیم کرن گاو¿ں میں تین کلو گرام ہیروئن سمیت ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی رات سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کےجوانوں نے ترن تارن ضلع کے کلش گاو¿ں کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی سرحد میں ایک مشتبہ اڑنے والی چیز (ڈرون) کے داخل ہونے کی آواز سنی۔

انہوں نے بتایاکہ مقررہ مشق کے مطابق فوجیوں نے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح پنجاب پولیس کے ساتھ بی ایس ایف نے ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔

علاقے کی تلاشی کے دوران، فوجیوں نے کھیم کرن گاو¿ں کے قریب ایک کھیت سے ڈرون کے ساتھ پیلے ٹیپ میں لپٹی ہیروئن (وزن تقریباً تین کلوگرام) کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔ برآمد ڈرون ایک ہیکساکاپٹر ہے۔یو این آئی۔

Share This Article