سیاچن گلیشئر پر آگ کی واردات میں فوجی کیپٹن از جان ، تین اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لہیہ، 19جولائی

سیاچن گلیشئر پر بدھ کے روز آگ کی ایک واردات میں چار اہلکار جھلس جانے سے زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں فوجی کیپٹن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سیاچن گلیشئر پر آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت چار اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کیپٹن کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت کیپٹن انشومان سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یو این آئی

Share This Article