انتہائی مطلوب ٹی آر ایف ملی ٹینٹ اشتہاری قرار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوع تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی ونگ ٹی آر ایف سے وابستہ باسط احمد ڈار کو اشتہاری قرار دے کر پتہ دینے والے کو دس لاکھ روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے انتہائی مطلوب ٹی آر ایف ملی ٹینٹ باسط احمد ڈار ساکن ریڈونی پائین ضلع کولگام کو اشتہاری قرار دیا ہے۔
این آئی اے کے مطابق باسط احمد ڈار کے بارے میں جو بھی اطلاع فراہم کرئے گا اس کو بطور انعام دس لاکھ روپیہ دئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پتہ دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
بتادیں کہ باسط احمد ڈار سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے اورا س کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

یو این آئی

Share This Article