پونچھ : غرقاب دوسرے فوجی اہلکار کی بھی نعش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ، 9 جولائی

پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پانی کے تیز بہاو میں
لاپتہ فوجی کی لاش برآمد کر لی گئی جس کے بعد دریا میں بہہ جانے والے اور ڈوب کر ہلاک ہونے والے دو فوجی اہلکاروں کی تلاش کا یہ آپریشن اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر ڈوگرہ سورنکوٹ کے قریب ایک دریا عبور کرتے ہوئے دو فوجی لاپتہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ان میں سے ایک نائب صوبیدار کلدیپ سنگھ کی لاش کل شام برآمد ہوئی جبکہ دوسرے کی تلاش آج صبح دوبارہ شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کافی تلاش کے بعد لاپتہ سپاہی لانس نائک تیلو رام کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

جس کے ساتھ ہی دونوں فوجی اہلکاروں کی نعشیں برآمد ہونے کے ساتھ ہی آپرہشن ختم کیا گیا

Share This Article