حالات معمول پر آتے ہی جموں کشمیر سے افسپا ہٹا دیا جائے گا/ راجناتھ سنگھ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/ 26 جون / ٹی آئی نیوز

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن واپس آجائے گا تو جموں و کشمیر سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (افسپا ) کو ہٹا دیا جائے گا۔

جموں میں ایک سیکورٹی کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ”ہم نے شمال مشرقی ہندوستان میں شورش کے مسئلے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے“۔ انہوں نے کہا ”آج افسپا کو ملک کے بڑے حصوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ شمال مشرقی میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب جموں و کشمیر میں مستقل امن آئے گا اور یہاں سے افسپا بھی ہٹا دیا جائے گا“۔

Share This Article