سرینگر ائیر پورٹ پر مفت ای کارٹ سروس متعارف

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JUN 10 (UNI):- Passengers travelling on the E-Cart service inside Srinagar airport on Saturday. UNI PHOTO-34U

سری نگر، 10جون

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ہفتے کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولیت کے لئے مفت ای کارٹ سروس متعارف کی۔
ڈائریکٹر سری نگر ائیر پورٹ جاوید انجم نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ گیٹ پر بھیڑ رہنے کی وجہ سے چیلنجز رہتے ہیں اور اسی کو حل کرنے کے لئے ای کارٹ سروس متعارف کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولیت مفت دستیاب ہے اور یہ ایکو فرنڈلی بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم نے 4 گاڑیوں کو چالو کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کو ٹرائل بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے اور 16 تاریخ سے ان کو باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

دریں اثنا مسافروں نے اس سہولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کی سراہنا کی۔ایک مسافر نے کہا کہ اس سہولیت سے مسافروں کو کافی آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا وقت بھی بچ جائے گا اور دیگر دوسری پریشانیوں سے بھی نجات ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ یو این آئی

Share This Article