کرگل :نجی گاڑی لڑھک گئی، خاتون از جان، کمسن لاپتہ، پانچ دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 6جون

کرگل کے کاکسار علاقے میں ایک آلٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون از جان جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جبکہ کمسن بچہ لاپتہ ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کرگل کے کاکسار علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب عازمین حج کو وداع کرنے کے بعد واپسی پر ایک آلٹو گاڑی دریا میں جاگری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران پانی سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی جبکہ پانچ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک چار سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا ہے جس کو تلاش کرنے کی خاطر ایس ڈی آر ایف کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی کنبے کے سات افراد سوار تھے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article