سرینگر جموں شاہراہ مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/24مئی
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں شدید بارشوں کے بعد کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔

ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث رام بن میں کیفٹیریا موڑم، مہاڑ و دیگر مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئیں جس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم قومی شاہراہ اگلے احکامات تک ٹریفک کے لئے بند ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ پونچھ کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔یو این آئی

Share This Article