ایس آئی یو کولگام نے 5 ملی ٹنٹوں کے خلاف اعلانیہ نوٹس جاری کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 22 مئی

این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد خصوصی عدالت کولگام نے گزشتہ سال ضلع میں ٹیچر رجنی بالا اور بینک منیجر وجے کمار کے قتل سمیت مختلف ملی ٹنسی کے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملوث پانچ سرگرم ملی ٹنٹوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری کیے ہیں۔

جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایس آئی یو کشمیر کی درخواست پر جن ملی ٹنٹوں کے خلاف اعلانیہ نوٹس جاری کیا گیا ہے ان کے
نام ارجمند گلزار عرف حمزہ بھران ولد گلزار احمد ڈار ساکنہ بٹہ پورہ رتنی پورہ پلوامہ، بلال ۔ احمد بٹ ولد رسول بٹ ساکنہ چکی چولنڈ شوپیاں، سمیر احمد شیخ عرف کامران بھائی ولد فاروق احمد شیخ ساکنہ چکی چولنڈ شوپیاں، عابد رمضان شیخ ولد محمد رمضان شیخ ساکنہ چوٹی پورہ شوپیاں اور باسط امین بٹ ولد محمد امین بھٹ ساکن فریسال کولگام ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلامیہ جاری کرنے سے قبل عدالت ان تمام مہ ٹنٹوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر چکی ہے۔

Share This Article