خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /17مئی / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کے ساتھ مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 7.0 ڈگری کے مقابلے میں 7.4 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح سے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کی طرح تھا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article