سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص از جان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،14مئی

جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی برسرموقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق نورا ہسپتال سری نگر کے نزدیک ایک شخص بجلی پول کی پینٹنگ کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا۔

معلو م ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت ظہور احمد لون ولد فاروق احمد ساکن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article