سرینگر میں کمسن لڑکے نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/9 مئی

سرینگر کے رکھ کالونی نور باغ سے تعلق رکھنے والے کمسن لڑکے نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جس کو عین موقع پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ رکھ کالونی نور باغ سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ کمسن لڑکے نے کسی عاشقانہ معاملے پر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ذمہ دار شہریوں نے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال پہنچایا، وہ معمولی زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
پولیس اسٹیشن صفا کدل نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اب ایسے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔یو این آئی

Share This Article