ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پلوامہ / 08مئی / یاور رشید

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے ضلع کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی ۔

اس موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ میڈیا عوام کو شفاف اور جوابدہ طرز حکمرانی کی فراہمی کے لیے جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر اور مثبت تبدیلی میں اپنا کردار مزید متحرک اور بھرپور طریقے سے ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ دستیاب اور قابل رسائی ہے جو مثبت، امن اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ مصروف عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان ایک پل کے بطور کرما کرتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا حکومتی فلاحی اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کو اجاگر کرنے کے علاوہ جعلی اور جھوٹی خبروں کے سدباب میں اہم کردار ہے۔

Share This Article