جموں وکشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر4 مئی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح جموں وکشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جمعرات کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں چھاپے مارے۔

انہوں نے کہ بارہمولہ میں گیارہ مقامات جبکہ کشتواڑ میں پانچ مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ اور ملی ٹنسی میں ملوث افراد کے گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔یو این آئی

Share This Article