اننت ناگ میں اے ڈی جی پی کشمیر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 29 اپریل

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدرات کی۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران قومی شاہراہ پر جنگجوﺅں کی طرف سے ممکنہ خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران مزید انسدادی اقدام کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور کانوائے کے ایس او پیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ور ان کو اپ گریڈ بھی کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں موجود ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز پر توجہ دے کر جنگجوﺅں کے ماڈیول کا پردہ فاش کریں اور انہیں خاص طور پر احتیاطی انٹلی جنس پیدا کرکے اس کو تمام متعلقین کے درمیان بر وقت شئیر کرنے کا کام سونپا گیا۔

بیان کے مطابق میٹنگ میں فوج کی وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل پرشانت سریو استو، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر (آپریشنز) ایم ایس بھاٹیہ، آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو، جوائنٹ ڈائیکٹر آئی بی، جنوبی کشمیر میں فوج کے سیکٹر کمانڈرز، پولیس ، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، اور سی آئی ڈی کے ڈی آئی جیز اور اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور اونتی پورہ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔یو این آئی

Share This Article