این آئی اے عدالت نے کشتواڑ کے 23 ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/26 اپریل

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کی خصوصی عدالت نے پاکستان میں سرگرم ضلع کشتواڑ کے23 ملی ٹینٹوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کی ہیں۔مذکورہ ملی ٹینٹ پاکستان میں مقیم ہیں اور وہی سے جموں وکشمیر میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ منظور احمد ، غلام محمد ، منظور احمد ، نذیر احمد ، شبیر احمد ، محمد اقبال ریشی ، محمد امین بٹ ، جمال الدین نائیک ، غلام حسین شیخ ، بشیر احمد رینہ ، گلزار احمد ، شبیر احمد ، امتیاز احمد ، بشیر احمد ، محمد شفیع ، غلام نبی وانی ، عبدالکریم ، فاروق احمد گنائی ، محمد حنیف شیخ، مشتاق احمد ، محمد عرفان کھانڈے اور رفیق کھانڈے نامی ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایف آئی آر زیر نمبر 90/2022اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت ناقابل ضمانت وارنٹ اجرا کی گئی۔

ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پسوال نے بتایا کہ چیف انوسٹی گیشن آفیسر ڈی ایس پی وشال شرما نے وادی چناب اور جموں وکشمیر کے دیگر حصوں میں بد امنی پیدا کرنے ، ملی ٹینٹ سرگرمیوں ملوث ہونے کے الزام میں مذکورہ ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی خاطر این آئی اے کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔یو این آئی

Share This Article