جموں وکشمیر کے پانچ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر،18 اپریل
جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے پانچ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ڈی ایم اے نے ڈوڈہ ، کشتواڑ ،پونچھ، رام بن اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی کی پیشین گوئی کی ہے۔

انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔یو این آئی

Share This Article