رام بن میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد/ پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،/05 اپریل
جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے جنگلی علاقے مانگت کھاری میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ڈ
ی ایس پی ہیڈ کواٹر نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 30 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد رام بن کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیاجس دوران ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے چار ڈٹونیٹر ، پیکا گولیوں کے راونڈ، ایل ایم جی بکس ، موٹار رونڈ ، کئی اے کے میگزین، نو ایم ایم پستول اور تین سو گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article