دریائے جہلم میں چھلا نگ لگانے والے نوجوان کو بچایا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17 مارچ
سرینگر کے بڈ شاہ پل سے ایک نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم ریور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز سری نگر کے بڈ شاہ پل سے ایک نامعلوم نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تاہم ریور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران نوجوان کو زندہ پانی سے باہر نکالا گیا۔

بتادیں کہ کشمیر میں خود کشیوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے باعث عوامی حلقوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یو این آئی

Share This Article