لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سرینگر/13 مارچ
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ ضلع لیہہ میں پیر کی صبح 10 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔یو این آئی

Share This Article