پونچھ میں کنٹرل لائن کے نزدیک رہائشی اور جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن کا آغاز

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/02 فروری
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعرات کی صبح متعدد رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویڑن کے رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقوں کو محاصرے میں لے کر کھوجی کتوں اور ڈرون کیمروں کے خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینڈھر کی طرف جانے والی شاہراوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی بھی شہری کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج ، بی ایس ایف نے مشترکہ طورپر پہاڑی علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے سرحدی علاقوں میں فوج کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article