بھارت جوڑو یاترا بحال ، عمرعبد اللہ بانہال سے یاترا میں شامل ہوئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 27 جنوری / ٹی آئی نیوز
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی۔
اطلاعات کے مطابق عمر عبداللہ بانہال میں یاترا میں شامل ہوئے جبکہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے کئی رہنما فی الحال قاضی گنڈ میں یاترا میں شامل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جے کے پی سی سی کے سابق صدر، غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بھلا ان لیڈروں میں شامل ہیں جو قاضی گنڈ میں یاترا میں شامل ہوں گے۔

Share This Article