نیپال طیارہ حادثہ ،ملبے سے 36 لاشیں نکال لی گئیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کھٹمنڈو، 15 جنوری
وسطی نیپال کے پوکھرا علاقے میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے کم از کم 36 لاشیں برآمد کی گئیں طیارے میں 72 مسافر سوار تھے ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی کاسکی ضلع کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیک بہادر کے سی نے جائے حادثہ سے بتایا کہ ملبے سے چھتیس لاشیں نکالی گئی ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ یتی ائرلائنس کا اے ٹی آر-72 طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز کررہا تھا اور لینڈنگ سے چند منٹ قبل گر کر تباہ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 15 غیر ملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے چار اراکین سوار تھے۔

Share This Article