سرینگر /14جنوری / ٹی آئی نیوز
پیر پنچال کے آر پار ہوئی برفباری اور بارشوں کے بعد سنیچروار کی صبح موسمی صورتحال میں بہتری آئی ۔
برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام میں منفی 11.0 ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 14سے 18جنوری تک جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 19جنوری سے پھر سے بارشوںاور برفباری کی پیشگوئی کی ہے

